اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بیروت کے جنوبی مضافات (ضاحیہ) میں شہید سید محمد حسن خلیل حسین کی تشییع جنازہ میں ان کے اہل خانہ، شہداء کے ورثاء، علمائے کرام، سماجی شخصیات اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات اور قربانیوں کو یاد کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
تقریب کے اختتام پر شہید کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع روضۃ مدافن الغبیری ـ الشیاح قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ